ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عدالت نے پولیس سے جواہر باغ سانحہ کے اہم ملزم رام و رکش کی ڈی این اے رپورٹ دینے کو کہا

عدالت نے پولیس سے جواہر باغ سانحہ کے اہم ملزم رام و رکش کی ڈی این اے رپورٹ دینے کو کہا

Wed, 13 Jul 2016 18:26:32  SO Admin   S.O. News Service

متھرا،13؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) متھرا کی ایک عدالت نے منگل کو پولیس کو نوٹس جاری کر کے کہا کہ وہ جواہر باغ کے قبضہ کرنے والوں کے لیڈر رام ورکش یادو کی ڈی این اے رپورٹ سونپے، جس کے بارے میں پولیس کا دعوی ہے کہ وہ مارا جا چکا ہے۔ایڈیشنل ضلع جج وی ایس ترپاٹھی نے یہ حکم 2011کے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران دیا۔اس معاملے میں رام ورکش ایک ملزم تھا اور اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔استغاثہ نے کہا کہ 10؍مارچ 2011ء کو رام و رکش اور اس کے ساتھیوں کی باباجے گرودیو پٹرول پمپ کے ملازموں سے جھڑپ ہوئی تھی، کیونکہ وہ اسے ایک روپے میں 40لیٹر پٹرول نہیں دے رہے تھے۔معاملے میں ہائی وے پولیس تھانے میں رام و رکش اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی کیونکہ یہ لوگ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، اس لیے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔پولیس نے عدالت میں کہاتھاکہ رام و رکش مر چکا ہے۔اس کے بعد عدالت نے اس سے کہا کہ وہ وسرا کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائے اوراس کو رام ورکش کے خاندان کے ارکان سے ملائے ۔معاملے میں اگلی سماعت یکم اگست کو ہوگی۔


Share: